تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:17

سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں کمی نہیں کی جائیگی،رحمن ملک

جنگ نیوز -


اسلام آباد...وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں کمی نہیں کی جائیگی البتہ اضافہ ممکن ہے کیونکہ حکومت کی اولین ترجیح سندھ، بالخصوص کراچی میں امن قائم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرپسندوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا۔وزیر داخلہ رحمن ملک نے ڈینگی کے مریضوں کی عیادت کیلئے پمز اسپتال کا دورہ کیا اور اسپتال انتظامیہ کو مریضوں کیلئے تمام سہولتیں مہیا کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن بغیر کسی امتیاز کے جاری ہے، شہر میں دواسکیننگ مشینیں نصب کی جا رہی ہیں جن کے ذریعے اشیا کی نقل و حرکت کو چیک کیا جائیگا۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ بشیر قریشی کا معاملہ صوبائی ہے لیکن اس بارے میں رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.