تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:17

عافیہ امریکی بالادستی کو مسترد کرنے کی جدوجہد کا نام ہے، منورحسن

جنگ نیوز -


کراچی...جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ سزا دینے سے پہلے امریکی عدالت پاکستانی حکام کا انتظار کرتی رہی لیکن ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کوئی نہیں پہنچا۔ عوام کی نظریں اب چیف جسٹس آف پاکستان پر لگی ہوئی ہیں۔یہ بات انہوں نے کراچی میں ڈاکٹرعافیہ رہائی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔جماعت اسلامی کی جانب سے عافیہ ڈے کے سلسلے میں کراچی میں بھی ریلی نکالی گئی۔شرکاء نے ایمپریس مارکیٹ کے سامنے عصرکی نماز ادا کی اورپھر وہ امیرجماعت اسلامی کی قیادت میں پیدل مارچ کرتے ہوئے ریگل چوک پہنچے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیدمنور حسن نے کہا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی ایک جد و جہد کا نام ہے،جس نے امریکی بالادستی کو مسترد کر دیا۔ سیدمنور حسن نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کیلئے فوج، صدراور وزیر اعلیٰ پنجاب کارویہ ناقابل برداشت تھا،عافیہ جیسی قوم کی بیٹی کو آرمی چیف یا حکومت کا سربراہ ہونا چاہیے،اپنی تقریر کے اختتام پرانہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے کراچی یرغمال بنارکھا ہے۔ اب قوم کی نظریں چیف جسٹس پرلگی ہوئی ہیں۔اس موقع پرعافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے اعلان کیا کہ وہ تیئس ستمبر کوامریکی سفارتخانے کے باہراحتجاجی مارچ کریں گی۔صدر زرداری،نواز شریف،فاروق ستار ،عمران خان ،رحمان ملک اورذوالفقار مرزاسیاسی اختلافات سے بالاترہو کران کے ساتھ احتجاج میں شریک ہوں۔ریلی کے اختتام پراجتماعی دعا بھی کرائی گئی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.