16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:17
دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں کسی جماعت کادباوٴ نہیں ،منظوروسان
جنگ نیوز -
کراچی...وزیر داخلہ سندھ منظور وسان کا کہنا ہے کہ رینجرز کو تین ماہ کیلئے خصوصی اختیارات دیئے گئے،جن میں توسیع کی جائیگی۔ انہوں نے کہاہے کہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں کسی جماعت کادباوٴ نہیں ہے۔کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں منظور وسان نے بتایاکہ منظرعام پر آنیوالی جے آئی ٹیز پہلے کی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ اورپیپلز پارٹی ساتھ چلناسیکھ لیں توملک اچھا چلے گا۔جسقم کے چیئرمین کی گرفتاری سے متعلق وزیرداخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ اس پربات نہیں کروں گایہ معاملہ عدالت میں ہے۔ ڈاکٹرذوالفقارمرزاکی جانب سے ان کوجاہل کہے جانے کے سوال پر منطوروسان نے کہاکہ وہ ضروری نہیں سمجھتے کہ اپنے جونیئر کی بات پرکچھ کہوں۔