تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:17

جنرل کیا نی کی اسپین میں امریکی افواج کے سربراہ مولن سے ملاقات

جنگ نیوز -


سیویل...چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے اسپین میں نیٹو چیفس آف ڈیفنس اجلاس میں شرکت کی،اس جلاس کے ساتھ آرمی چیف جنرل کیانی نے امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایڈمرل مائیک مولن سے بھی ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے اسپین کے شہرسیویل میں نیٹو کے چیفس آف ڈیفنس اجلاس سے خطاب کیا۔انہوں نے گلوبل وار آن ٹیررمیں پاکستان کے کردار کے حوالے سے خطاب کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ دہشت گردی کیخلاف کوششوں اور پالیسی سازی میں پاکستان کی خودمختاری،قومی مفادات اور پاکستانی قوم کی امنگوں کے مطابق فیصلے کیے جائیں گے۔آرمی چیف نے امریکی چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایڈمرل مائیک مولن اور فرانس کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایڈمرل ایڈورڈ گوئیلاڈ سے بھی ملاقات کی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.