تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:17

آئی ایم ایف کے پروگرام کیفوری طور پر ضرورت نہیں ،وزیرخزانہ

جنگ نیوز -


اسلام آباد...وزیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے پاکستان کوفوری طور پر آئی ایم ایف کے پروگرام کی ضرورت نہیں اورپاکستان آئی ایم ایف کی قسطیں ادا کر سکتا ہے تاہم پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام میں رہے نہ رہے معاشی اور توانائی اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے بتایاکہ معاشی اصلاحات اور توانائی اصلاحات آئی ایم ایف کی نہیں پاکستان کی ضرورت ہیں اور اب مزید300ارب کی اصلاحات کی جائیں گی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کا آرٹیکل فور جائزہ مشن اکتوبر میں پاکستان آئیگا،یہ جائزہ مشن معاشی صورت حال پر غور کریگا۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کو رواں مالی سال 1.2 ارب ڈالر کا قرض واپس کریں گے اور معیشت میں یہ قرض اتارنے کی سکت ہے۔ آئی ایم ایف کے پروگرام میں نہ رہنے کی وجہ سے ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور اسلامک بینک سمیت دیگر امداد ملکوں اور اداروں کی پاکستان کیلئے بجٹ سپورٹ متاثر ہوسکتی ہے لیکن ترقیاتی منصوبوں میں ان کے فنڈز آتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ آیندہ معیشت بحرانی کیفیت میں نہ جائے اورمعاشی نظم و ضبط قائم رہے۔ ان کا کہنا تھاکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں خود مختار بورڈ سربراہ اکتوبر تک مکمل کریں گے۔ توانائی کی اصلاحات بڑی پیچیدہ ہیں اور ا س سلسلے میں کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.