تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:17

دریائے جہلم اور چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب متوقع

جنگ نیوز -


لاہور...برسات کے پیش نظر پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے ڈی سی اوز کو دریاوٴں میں پانی کے اتار چڑھاوٴ پر نظر رکھنے کی ہدایت کر دی۔ ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب خالد شیر دل کے مطابق دریائے جہلم اور چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ ارد گرد کی آبادیوں کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ اس وقت دریائے چناب میں پانی کا بہاوٴ ایک لاکھ چالیس ہزار کیوسک فٹ ہے، جو رات گئے تک درمیانے درجے کے سیلاب میں تبدیل ہو جائیگا۔ دریائے جہلم میں اس وقت پانی کا بہاوٴ ایک لاکھ تینتالیس ہزا ر کیوسک ہے جو بڑھ کر ایک لاکھ پچاس ہزار کیوسک ہو جائیگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.