16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:17
ایران پاکستان گیس پائپ لائن اگلے سال کام شروع کردے گی،ڈاکٹر عاصم
جنگ نیوز -
کراچی...وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن اگلے سال کے آخر تک کام کرنا شروع کردے گی۔ڈاکٹر عاصم نے جیو نیوز کے پروگرام ایک سے دومیں بتایا کہ پائپ لائن کے سلسلے میں ایک جرمن کمپنی کی جانب سے سروے شروع ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں اخراجات کو پورا کرنے کے لیے گیس کے تجارتی و صنعتی صارفین پر سرچارج عائد کیے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔