17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:32
امریکا میں شاپنگ کے لئے دلہنوں کی دوڑ
جنگ نیوز -
شکاگو ... شاپنگ خواتین کی سب سے بڑی کمزوری ہے،اس کے لئے وہ ہر وقت تیار رہتی ہیں،امریکا میں ایک مشہور اسٹور نے شاپنگ کی خواہشمند دلہنوں کی دوڑ لگوا دی،امریکی ریاست الی نوائیس کے شہر شکاگو کے ایک مشہور ڈپارٹمنٹل اسٹور نے دلہنوں کے گاوٴن کی سالانہ سیل لگائی تودلہنوں نے اسٹور کا دروازہ کھلتے ہی دوڑ لگادی،اٹھارہ سو سے زائد ڈیزائنرز کے تیارکردہ یہ نت نئے ویڈنگ گاوٴنز خریدنے کے لئے دلہنیں ہی نہیں بلکہ ان کی مائیں،دوست اور دیگر رشتہ دار بھی پہنچے ہوئے تھے،یہ دلہنیں گاوٴن اس طرح سمیٹ رہی تھیں جیسے مفت کا مال ہاتھ لگ گیا ہو۔