17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:32
ون ڈے سیریز کا آخری میچ : انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کو شکست
جنگ نیوز -
کارڈف ... بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے میچ انگلینڈ نے جیت کر سیریز تین صفر سے اپنے نام کرلی۔کارڈف میں کھیلے جانے والے پانچویں ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دی ہے۔ پچاس اوور کے میچ میں بھارت نے چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر تین سو چار رن بنائے ۔ بارش کے باعث اوور کم کئے گئے اور انگلینڈ کو چونتیس اوور میں دو سو اکتالیس رن کا ٹارگٹ ملا۔ انگلینڈ نے تیتیسویں اوور کی دوسری بال پر ہی دو سو اکتالیس رن کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ پانچ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بارش کی نظر ہوگیا تھا، دوسرے اور تیسرے ون ڈے میں میزبان ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ چوتھا میچ ٹائی ہوگیا تھا، بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کھلاڑیوں پر زور دیاتھا کہ وہ آخری میچ جیت کر انگلینڈ کی فتوحات کو روکیں مگر ایسا ہو نہ سکا، یہ میچ سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ کے ون ڈے کیرئیر کا آخری میچ تھا ، میچ جیو سوپر پر براہ راست نشر کیا گیا۔