تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:32

سندھ میں بارش کے متاثرین امداد کے منتظر ، ہزاروں بیمار

جنگ نیوز -


بدین ... سندھ کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں لاکھوں افراد بھوک اور بیماری سے بے حال ہیں۔بیشتر علاقوں کے زمینی رابطے منقطع ہیں اور متاثرین کو پوچھنے والا کوئی نہیں۔اگر کہیں امداد پہنچ جاتی ہے تو لوگ اس پر ٹوٹ پڑتے ہیں۔بدین گزشتہ ایک ماہ سے بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کی لپیٹ میں ہے۔سیم نالوں اور نہروں میں پے در پے پڑنے والے شگافوں سے لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے۔طویل عرصے سے پانی کھڑا رہنے اور گندگی کے باعث متاثرہ علاقوں میں ملیریا، ہیضہ اور دیگر وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں۔میر پور خاص کے علاقے نوکوٹ میں بھی بارشوں سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے۔ جو اب مختلف علاقوں میں اپنی مدد آپ کے تحت خیموں میں زندہ رہنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ٹھٹھہ کی تحصیلوں جاتی اور میرپوربٹھورو کے کئی دیہات کا دس روز سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔متاثرین کو اب تک کوئی امداد فراہم نہیں کی گئی۔ان علاقوں میں غذا کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔دادو کی تحصیل جوہی میں امدادی ٹرک پہنچتے ہیں متاثرین اس پر جھپٹ پڑے۔دادو ہی کے علاقے کاچھو کے پانچ سو سے زائد دیہات گزشتہ 5 روز سے پانی میں گھرے ہیں۔ سیکڑوں لوگ بیمار ہیں ، جو مناسب طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے شدید اذیت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.