17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:32
امریکا:ریاست نواڈا میں ائیر شو کے دوران طیارہ گرکر تباہ،60 افراد زخمی
جنگ نیوز -
کارسن سٹی ... امریکی ریاست نواڈا میں ایر شو کے دوران طیارہ کر تباہ کر ہوگیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق 60 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا ، جب طیارہ کرتب کر دیکھتے ہوئے فضا میں بلند ہورہاتھا ،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ ایر شو میں موجود شائقین کے قریب آ گر ا۔جس کے باعث 60 افراد زخمی ہوگئے ،حکام کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے ،جن میں سے30 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔طیارہ جنگ عظیم دوم میں استعمال ہونے والا P-51 Mustang لڑاکا طیارہ تھا۔فوری طور پر حا دثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔