17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:44
فلم”راون“ کا ریلیز سے پہلے ہی نیارکارڈ قائم
جنگ نیوز -
فلم”راون“ کا ریلیز سے پہلے ہی نیارکارڈ قائم
ممبئی…بالی وڈ کنگ شاہ رخ کی نئی فلم راون نے ریلیز سے پہلے ہی نیا رکارڈ بنادیا ہے،کنگ خان کی نئی فلم راون دیوالی پر ریلیز ہوگی لیکن اس سے پہلے ہی حیرت انگیز کامیابیاں سمیٹ رہی ہے، ایک سو ساٹھ کروڑ لاگت سے تیار ہونے والی راون کے میوزک رائٹس پندرہ کروڑاور سیٹلائٹ رائٹس تیس کروڑ روپے میں فروخت ہوئے ہیں، بالی وڈ کی تاریخ میں پہلی بار کسی فلم کا میوزک اتنا مہنگا فروخت ہوا ہے، ٹرینڈ سیٹر کنگ خان اپنی اس فلم کو دوہزار آٹھ سو سینماوٴں پر بیک وقت ریلیز کریں گے ، اس سے پہلے کوئی انڈین مووی اس طرح ریلیز نہیں ہوئی۔