17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:44
کراچی : ایم اے جناح روڈ پر بجلی کی بندش کیخلاف احتجاج
جنگ نیوز -
کراچی : ایم اے جناح روڈ پر بجلی کی بندش کیخلاف احتجاج
کراچی…کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر لائٹ ہاوٴس سگنل کے قریب بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا،جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔کراچی کی مصروف ترین شارع ایم اے جناح روڈ پر لائٹ ہاوٴس سگنل کے قریب بجلی کی طویل بندش کے خلاف علاقہ مکینوں کی جانب سے رات گئے احتجاج کیا گیا ،احتجاج کے دوران مظاہرین کی جانب سے سٹرکوں پر ٹائروں کو رکھ کر آگ بھی لگائی گئی،جس کے سبب ایم اے جناح روڈ سے ٹاور تک جانے والا ٹریفک معطل رہا،اس دوران علاقہ پولیس کے اہلکار امن وامان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کے لئے موجود تھے۔