17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:44
نریندرا مودی تین روز کیلئے کھانا پینا چھوڑ دیں گے
جنگ نیوز -
نریندرا مودی تین روز کیلئے کھانا پینا چھوڑ دیں گے
احمدآباد…بھارتی ریاست گجرات کے وزیر اعلیٰ نریندرا مودی نے مذہبی آہنگی کے فروغ کے لیے آج سے تین روزہ کیمپ لگانے کا اعلان کیا ہے ، جہاں وہ کھانا پینا چھوڑ دیں گے۔احمد آباد یونیورسٹی میں لگائے جانے والے اس کیمپ میں دس ہزار افراد کی شرکت کے انتظامات کیے گئے ہیں ، جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور کارکن تین روز تک کھائے پیے بغیر وقت گزاریں گے۔ نریندرا مودی کا کہنا ہے کہ کیمپ کا مقصد گجرات میں مذہبی ہم آہنگی ،امن اور اتحاد کو فروغ دینا ہے۔نریندرا مودی 2002 کے مسلم کش فسادات میں ملوث رہے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق نریندرا مودی اگلے الیکشن کی تیاری کر رہے ہیں اور کیمپ کا مقصد مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنا ہے۔