تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:44

کراچی :مختلف کارروائیوں8ملزمان گرفتار،اسلحہ ومنشیات برآمد

جنگ نیوز -
کراچی :مختلف کارروائیوں8ملزمان گرفتار،اسلحہ ومنشیات برآمد

کراچی…کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں پویس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے7 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے ہیں، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے بھی ایک ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق شرافی گوٹھ تھانے کی پولیس نے مختلف چھاپہ کاروائیوں کے دوران 7 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا،پولیس حکام کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ اور منشیات بھی ملی ہے،گرفتار کئے جانے والے ملزمان میں عمر،جعفر،غازی،نور زمان،بخت میر،سیف الرحمان اور راشد شامل ہیں،پولیس نے گرفتار کئے گئے ملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ اور نارکوٹکس کی دفعات کے تحت تھانہ شرافی گوٹھ میں ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔دوسری جانب نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے ایک ملزم احمد نظیر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ،ایک سیون ایم ایم رائفل،ایک ڈبل بیرل رائفل،اور گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔جبکہ جوہر آبادکے علاقے میں قائم ایک فیکٹری پر خفیہ اطلاع کے بعد پویس نے چھاپہ مارا،جس کے نتیجے میں ایک سیون ایم ایم رائفل،ایس ایم جی کے دو میگزین اور 9 ایم ایم پستول کی گولیاں برآمد کرلیں،لیکن ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.