تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:44

سعودی عرب : بلدیاتی الیکشن ، آج امیدواروں کی فہرست کا اعلان ہوگا

جنگ نیوز -
سعودی عرب : بلدیاتی الیکشن ، آج امیدواروں کی فہرست کا اعلان ہوگا

جدہ…سعودی عرب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں کمیٹی آج امیدواروں کی فہرست کا اعلان کریگی، تمام گورنریٹ کیلئے816 امید وار کل سے انتخابی مہم کا آغاز کرینگے، 6سال کی معیاد ختم ہونے کے بعدسعودی عرب میں دوسرے بلدیاتی انتخاب کے لئے امیدواروں کی فہرست کا اعلان آج کیا جائیگا ، جس میں 816امیدوار ہونگے جو مملکت کے مختلف صوبوں میں حصہ لے رہے ہیں۔جنرل کمیٹی برائے بلدیاتی الیکشن نے 12ابلاغی اداروں کو الیکشن مہم کے لئے لائسنس جاری کر دیا ہے جسکا آغاز 18 ستمبر سے ہوگا۔12 لائسنسوں میں3مکہ مکرمہ ریجن، 7 الاحساء گورنریٹ،1قصیِم ریجن اور ایک لائسنس باقی ریجن کے لئے جاری کئے گئے ہیں،کمیٹی کے ترجمان انجینئر جدعی القحطانی نے بتایا ہے کہ آئندہ ہفتے مزید لائسنس ریاض،مدینہ منورہ،نارتھ فرنٹےئر،جیزان،نجران،الباحا اور دیگر علاقوں کے لئے جاری ہونگے، شرائط کے مطابق امیدوار براہِ راست الیکشن مہم میں حصہ نہیں لینگے بلکہ وہ باقاعدہ میڈیا اسٹیبلشمنٹ سے معاہدہ کے تحت اپنی مہم چلا نے کا مجاز ہونگے۔ کمیٹی آج امیدواروں کی فہرست کا اعلان کریگی جوکل سے اپنے الیکشن مہم کا مملکت بھر میں آغاز کرینگے۔ الیکشن کمیٹی کے چئیر مین عبد الرحمان بن محمد الدہمش نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ مملکت کے 750سے زائد مراکز میں29ستمبر کو پولنگ ہو رہے ہیں،جس کے لئے سیکورٹی سمیت پرسکون انداز میں پولنگ کے انتظامات کئے گئے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.