17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:44
سلمان خان کی ٹی وی چینل سے 100 کروڑ کی ڈیل
جنگ نیوز -
سلمان خان کی ٹی وی چینل سے 100 کروڑ کی ڈیل
ممبئی…بالی وڈ باکس آفس کے سب سے زیادہ کمانے والے ہیروسلمان خان نے ایک ٹی وی چینل سے سو کروڑ روپے کی ڈیل کرلی ہے،فلموں میں سلمان کی موجودگی اب کامیابی کی ضمانت بن چکی ہے،بالی وڈ کے ہاٹ کیک سلو بھائی کے پاس آئندہ دو برس تک کسی نئی فلم کے لئے ٹائم نہیں لیکن ایک انگریزی ٹی وی چینل نے انہیں سو کروڑ روپے دے کر اپنے چینل کا برانڈایمبیسیڈر مقرر کیا ہے،سلمان کی ممبئی واپسی پر ڈیل پر سائن ہوجائیں گے، معاہدے کے بعد سلمان خان اس چینل کے لئے تین سال تک پروموشن کریں گے۔