تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:44

”تنو ویڈز منو“ کے سیکوئل کا اعلان

جنگ نیوز -
”تنو ویڈز منو“ کے سیکوئل کا اعلان

ممبئی…سال رواں کی ایک کامیاب فلم”تنو ویڈز منو“ کے سیکوئل کا بھی اعلان کردیا گیا ہے،کنگنا راناوٴت اور مدھاوان کی فلم،تنو ویڈز منو اسی سال فروری میں ریلیز ہوئی تھی،سترہ کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی اس فلم نے بالی ووڈ سمیت دنیا بھر میں پینتالیس کروڑ کا بزنس کرکے کامیابی سمیٹی تھی،اب اس کے پرڈیوسر نے سیکوئل کا اعلان کیا ہے،اس فلم کی کہانی ایسے بھارتی نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو بیرون ملک پلا بڑھا ہوتا ہے لیکن شادی اسے کسی دیسی لڑکی سے کرنی ہوتی ہے جس کے لئے وہ بھارت آتا ہے،سیکوئل کے لئے فنکاروں کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.