17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:55
میکسیکوکا یوم آزادی،شاندار پریڈ کا اہتمام
جنگ نیوز -
میکسیکوکا یوم آزادی،شاندار پریڈ کا اہتمام
میکسیکوسٹی…منشیات کے اسمگلروں سے طویل جنگ کرنے والی میکسیکن فوج نے یوم آزادی پر شاندار پریڈ کا اہتمام کیا،صدر فلپ کال ڈیرون نے اس موقع پر گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا،دارالحکومت میکسیکو سٹی میں ہونے والی اس پریڈ میں تینوں مسلح افواج کے دستوں نے شرکت کی،چاق و چوبند فوجیوں نے صدر فلپ کال ڈیرون کو سلامی دی،پیراٹروپس ہیلی کاپٹرسے پریڈ کے میدان میں اترے،پریڈ کے دوران ائرفورس کے نئے لڑاکا طیارے فضائی نگرانی کرتے رہے،میکسیکو میں چھ سال سے منشیات کے اسمگلروں سے جاری جنگ میں فوجیوں سمیت بیالیس ہزار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔