تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 5:17

امریکا:ایئرشومیں طیارہ گر کر تباہ، 2افراد ہلاک،75زخمی

جنگ نیوز -


رینو…امریکی ریاست نواڈا میں ایر شو کے دوران طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔حادثے میں پائلٹ سمیت 2 افراد ہلاک اور کم از کم 75 افراد زخمی ہوگئے۔ حاد ثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ کرتب دکھاتے ہوئے فضا ء میں بلند ہورہاتھا کہ اچانک ایئرشو میں موجود شائقین کے قریب آ گر ا۔جس کے باعث پائلٹ سمیت دو افراد ہلاک اور 75 افراد زخمی ہوگئے ،حکام کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے ،جن میں سے 25 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.