تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:55

حقانی نیٹ ورک کا پاکستان میں کوئی ٹھکانہ نہیں،سراج الدین حقانی

جنگ نیوز -


کراچی…حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی کہتے ہیں کہ ان کا پاکستان میں کوئی ٹھکانہ نہیں ، اور حقانی نیٹ ورک افغانستان میں زیادہ محفوظ ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے سراج الدین حقانی کاکہناتھا کہ ماضی میں بھی امریکا اور افغان صدر حامد کرزئی کی حکومت کی جانب سے پیش کی گئے کئی امن مذکرات کی آفرز مسترد کرچکے ہیں کیونکہ یہ اس گروپ کو تقسیم کرنا چاہتے تھے اورحقانی نیٹ ورک کو طالبان سے الگ کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوجائے گی، انہوں نے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ حقانی نیٹ ورک افغان امن مذاکرات میں تب ہی حصہ لے گا، جبکہ طالبان بھی ان مذاکرات میں حصہ لیں گے۔امریکا نے سراج الدین حقانی کے لیے 50 لاکھ ڈالر کا انعام رکھا ہے،سراج الدین حقانی کا کہناتھا کہ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ ان کی شوریٰ یعنی طالبان کریں گے۔امریکا اس سے پہلے پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے اس پر دباوٴ ڈالتا رہاہے کہ وہ شمالی وزیرستان میں حقانی گروپ کے ٹھکانوں کاپتہ لگائیں۔حقانی نیٹ ورک کے سربراہ نے کہا کہ افغان حکومت میں ان کے قریبی ساتھی موجود ہیں جو ان کی پشت پناہی کررہے ہیں ۔ا س سے پہلے امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا افغانستان میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرزپر حملے میں حقانی نیٹ ورک اور پاکستان کو خبردار کرچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.