17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:55
سلمان خان ، رومانیہ کی ٹی وی اینکر لولیا وینٹر کے عشق میں مبتلا
جنگ نیوز -
ممبئی…بالی وڈ کے دبنگ ہیرو،سلمان خان ان دنوں پھر عشق کے بخار میں مبتلا ہوگئے ہیں لیکن اس بار ان کی نئی گرل فرینڈ دیسی نہیں بلکہ رومانیہ کی ٹی وی اینکر ہے،صومی علی،ایشوریہ،کترینہ کیف ،زرین خان کے بعد ایک نئی لڑکی بالی وڈ کے دبنگ ہیرو سلو بھائی کی زندگی میں داخل ہوگئی ہے۔ جی ہاں ،رومانیہ کی ٹی وی اینکر ،لولیا وینٹر جب گزشتہ سال تعطیلات پر اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ بھارت آئی تو سلمان خان کو دل دے بیٹھی ،اس کے بعد سے دونوں دو بار مل چکے ہیں اور پہلی ملاقات کے بعد دونوں کا رابطہ بحال ہے۔ سلوبھائی اور لولیا کا روزانہ فون پر رابطہ رہتا ہے،سلمان ان دنوں جرمنی کے شہر ڈبلن میں کترینہ کے ساتھ شوٹنگ میں مصروف ہیں،لیکن وہاں بھی اپنی نئی فرینڈ کو نہیں بھولے،لولیا نے سلمان کے عشق میں خود کو دیسی ناری کے روپ میں دھار لیا ہے،وہ باقاعدہ مندر جانے لگی ہے،اور مغربی لباس کی جگہ شلوار قمیض اور ساڑھی بھی پہننے لگی ہیں۔