17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:6
نیٹو فوج افغانستان سے2014میں انخلاء کیلئے تیار نہیں،جنرل کیانی
جنگ نیوز -
میڈرڈ…آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کا کہناہے کہ افغانستان 2014میں نیٹوافواج کے انخلا کیلئے تیارنہیں۔ یہ بات انہوں نے اسپین کے شہرسیویلا میں نیٹو ملٹری کمیٹی کانفرنس کے موقع پر غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ،آرمی چیف کا کہناتھاکہ افغانستان سے فوجی انخلاکی تاریخ حتمی قرارنہیں دی جاسکتی۔متبادل ڈیٹ لائن ممکن ہے۔جنرل کیانی کا کہنا تھا کہ پاک امریکاتعلقات اطمینان بخش ہیں اور اس میں بہتری آرہی ہے۔