17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:6
لاہور:بیگم کوٹ میں ٹریفک حادثہ، دو نوجوان ہلاک
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے علاقہ بیگم کوٹ کے قریب ٹرک اور کیری ڈبہ کے مابین ٹکر میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو زرائع کے مطابق موڑ کھنڈا جڑانوالہ کا رہائشی بائیس سالہ ساجد اپنے دوست عمران کے ہمراہ کیری ڈبہ میں جا رہا تھا کہ بیگم کوٹ پرانی چنگی کے قریب سامنے سے آنے والے ایک ٹرک سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں دونوں نوجوانوں کی موقع پر موت واقع ہو گئی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورلاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے میو اسپتال پہنچا دیا گیا۔