تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:17

دریائے جہلم اور چناب کے قریبی دیہات میں سیلاب کا خطرہ ٹل گیا

جنگ نیوز -


لاہور… ہیڈ خانکی اور ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح کم ہوگئی ہے تاہم ہیڈ قادر آباد میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے۔ ادھر دریائے جہلم میں بھی صورتحال کنٹرول میں ہے۔جبکہ ہیڈ مرالہ کے قریبی دیہاتوں کو دریائے چنا ب میں طغیانی سے نقصان پہنچا ہے۔دریائے چناب میں ہیڈ خانکی کے مقام پر 1لاکھ 55 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے۔ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح کم ہو کر لاکھ 65 ہزار سے 1لاکھ 10ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب صورتحال کنٹرول میں ہے۔گزشتہ روز ہیڈ مرالہ کے قریب خالی کرائے گئے دیہات کے مکینوں کوواپس ان کے گھروں میں جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔دریائے جہلم میں بھی صورتحال کنٹرول میں ہے۔یہاں پانی کی سطح 92ہزار کیوسک سے 72ہزار کیوسک ہوگئی ہے۔ادھر پانی کی سطح ہیڈ قادر آباد میں بلند ہو رہی ہے یہاں سے ایک لاکھ 40ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے۔ دریائے چناب میں بجوات کے مقام پر طغیانی کی وجہ سے متعدد گاوٴں زیر آب آگئے۔سیکڑوں ایکڑ پر زرعی اراضی تباہ ہوگئیاور مین سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گئی ہیں۔متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے علاقے کے مکینوں کے لئے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے۔لو گ رات بھر کھلے آسمان تلے پڑے رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.