تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:21

ڈینگی مچھر بے قابو، لاہور اور ہری پور میں مزید دو مریض ہلاک

جنگ نیوز -


لاہور/ہری پور… لاہورسمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ڈینگی کاجان لیواحملہ جاری ہے،سروسزاسپتال میں ایک اورشخص جان کی بازی ہارگیا جبکہ محکمہ صحت خیبر پختون خوا کے مطابق ضلع ہری پور سے تعلق رکھنے والا ایک اور مریض انتقال کر گیا ہے اس سے پہلے بھی ہری پور میں دو افراد ڈینگی بخار کے باعث انتقال کر چکے ہیں۔ لاہور میں موذی بیماری سے مرنیوالو ں کی تعداد29 جبکہ پنجاب میں یہ تعداد 33ہوگئی۔ وزیراعلی پنجاب نے پرائیویٹ لیبارٹریوں میں بلڈ ٹیسٹ کی فیس 90روپے مقررکرنیکاحکم دیدیا۔لاہورسمیت پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے اور سرکاری اسپتالوں مریضوں کی لمبی لائنیں لگی ہیں۔سروسزاسپتال میں آج ایک اور مریض ڈینگی بخارکے باعث انتقال کرگیا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہناہے کہ انہوں نے کسی بھی مریض کے علاج سے انکارنہیں کیا لیکن رش کے باعث مریضوں کوانتظار کرناپرتاہے۔ دوسری طرف مریضوں کاکہناہے کہ حکومتی احکامات کے باوجود اسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے علاج کی سہولتیں محدود ہیں۔ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کی صدارت میں ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاہے کہ نجی لیبارٹریاں ڈینگی کے ٹیسٹ کے لئے 90 روپے سے زائد فیس وصول نہیں کرسکیں گی۔وزیراعلی نے ہدایت کی کہ زائد نرخ وصول کرنے والی لیبارٹریوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔ دوسری طرف سری لنکا سے آئی ہوئی طبی ماہرین نے آج مختلف علاقو ں کادورہ کیا،طبی ماہرین نے ڈویژنل پبلک اسکول کادورہ کیا اوروہاں سے پانی کے نمونے لئے۔سری لنکن طبی ماہرین کاکہناہے کہ جتنے پانی کے نمونے لئے گئے ہیں ان میں مچھروں کے افزائش کاعنصر غالب ہے لہذا یہ ضروری ہے کہ شہر میں صفائی کے ماحول کوبہتر بنایاجائے۔ادھر محکمہ صحت خیبر پختون خوا کے مطابق اس سے قبل مانسہرہ اور نوشہرہ میں بھی ڈینگی بخار کی وجہ دو افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ محکمہ صحت کے ترجمان نے جیو نیوز کو بتایا کہ صوبے کے مختلف اسپتالوں میں 128 افراد کو ڈینگی بخار کے شبے میں داخل کرایا گیا ہے جن میں سے قومی ادارہ صحت نے 48 افراد میں ڈینگی بخار کی تصدیق کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.