تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:55

بر طانوی نو جوان کی تخلیق کردہ کار جو کافی کی توانائی سے چلتی ہے

جنگ نیوز -


لندن…این جی ٹی…دنیا بھر میں کافی بے حد شوق سے پی جاتی ہے لیکن برطانیہ میں ایک نوجوان نے اپنی ذہانت کا ثبوت دیتے ہو ئے ایک ایسی منفرد کار تخلیق کی ہے جو نہ پیٹرول سے چلتی ہے اور نہ ہی سی این جی سے، بلکہ یہ کار کافی بینز کے فیول سے اپنی توانائی حاصل کرکے چلتی ہے ۔عام پیٹرول سے چلنے والی گاڑی میں کچھ ردوبدل کے بعد اس کے سسٹم کو تبدیل کر دیا گیا ہے جس کے باعث اب یہ کافی سے چلنے کے قابل ہو گئی ہے۔ اس نوجوان نے 66میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اس کار کو چلا کر اس کا کامیاب عملی مظاہر ہ پیش کر کے کافی کی طاقت سے تیز رفتار کار چلانے کے عالمی ریکارڈ کو قائم کر نے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.