تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:55

کراچی سے پشاور آنے والی ٹرینیں تا حال کئی گھنٹے تاخیر کا شکار

جنگ نیوز -
پشاور… کراچی سے پشاور آنے والی متعدد ٹرینیں آج بھی مقررہ وقت سے کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔ جبکہ پشاور سے کوئٹہ جانے والی کوئٹہ ایکسپریس منسوخ کردی گئی ہے۔کراچی سے پشاور آنے والی خیبر میل دس گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔جو آج سہ پہر پونے چار بجے پہنچے گی۔ اس طرح خوشحال ایکسپریس نے آج صبح چا ر بجے پہنچنا تھا تاہم اب یہ پونے چھ بجے شام پہنچے گی۔ عوام ایکسپریس بھی اپنے مقررہ وقت سے تین گھنٹے لیٹ ہے۔ جبکہ کوئٹہ ایکسپریس بھی کئی گھنٹے کی تاخیر کے بعد رات کو ایک بجے پہنچے گی۔ پشاور سے جانے والی کوئٹہ ایکسپریس منسوخ کردی گئی ہے۔ جبکہ عوام ایکسپریس اور اور خیبرمیل کی روانگی بھی اپنے مقررہ وقت پر نہیں ہوسکے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.