تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:55

لاہور:ڈینگی وائرس کا پھیلاوٴ روکنے کے لئے دفعہ144نافذ

جنگ نیوز -


لاہور… لاہور میں ڈینگی وائرس کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے سڑکوں اور گلیوں میں گاڑیاں دھونے پر دفعہ 144عائد کردی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ڈینگی وائرس پر قابو پانے کیلئے کھلی جگہوں پر پانی ذخیرہ کرنے اورگرین بیلٹوں پر پانی جمع رکھنے پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے انتباہ کیاہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ داروں کیخلاف دفعہ 144کے تحت کارروائی کی جائیگی۔ضلعی انتظامیہ نے خبردار کیاہے کہ بلڈٹیسٹ کی فیس 90روپے سے زائد وصول کرنیوالوں کیخلاف بھی سخت کارروائی کی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.