17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:55
شاہ رخ خان کی فلم ’را ون‘ نے ریلیز سے پہلے ہی ریکارڈ بنا ڈالا
جنگ نیوز -
ممبئی… بالی وڈ کنگ شاہ رخ کی نئی فلم’را،ون‘ نے ریلیز سے پہلے ہی نیا رکارڈ بنادیا ہے۔ کنگ خان کی نئی فلم ’را،ون ‘ دیوالی پر ریلیز ہوگی لیکن اس سے پہلے ہی حیرت انگیز کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔ ایک سو ساٹھ کروڑ لاگت سے تیار ہونے والی ’را،ون ‘ کے میوزک رائٹس پندرہ کروڑ ،اور سیٹلائٹ رائٹس تیس کروڑ روپے میں فروخت ہوئے ہیں۔ بالی وڈ کی تاریخ میں پہلی بار کسی فلم کا میوزک اتنا مہنگا فروخت ہوا ہے۔ بی ٹاوٴن کے ٹرینڈ سیٹر کنگ خان اپنی اس فلم کو دوہزار آٹھ سو سینماوٴں پر بیک وقت ریلیز کریں گے۔ اس سے پہلے کوئی انڈین مووی اس طرح ریلیز نہیں ہوئی۔