تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:55

رجنی کانت بھی فلم’ را ۔ون‘میں مہمان اداکار کی حیثیت سے جلوہ گر ہونگے

جنگ نیوز -


ممبئی …این جی ٹی…شاہ رخ خان کی سائنس فکشن فلم RA Oneریلیز سے قبل ہی فلمی شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ چکی ہے اور انکے مداح بے صبری سے اس فلم کی نمائش کا انتظار کررہے ہیں۔شاہ رخ خان کے مداحوں سمیت تامل فلموں کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت کے مداحوں کے لیے بھی تازہ ترین خوشخبری یہ ہے کہ فلم RA Oneمیں اب انہیں رجنی کانت بھی نظر آئینگے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جہاں پہلے ہی شاہ رخ خان اپنی اس فلم میں کئی بالی ووڈ سپر اسٹاروں کو مہمان اداکاروں کی حیثیت سے شامل کرچکے ہیں وہیں اب انہوں نے سپر اسٹار رجنی کانت کو بھی اپنی اس فلم میں ایک چھوٹے سا کردار نبھانے کے لیے راضی کرلیا ہے۔ شاہ رخ خان پہلے ہی اپنی اس فلم کو رجنی کانت کے لیے ٹریبیوٹ قرار دے چکے ہیں اب انہیں اس میں باقاعدہ طور پر شامل بھی کررہے ہیں اور رجنی فلم RA Oneکے لیے ایک چھوٹا سا حصہ4اکتوبر کو بھارتی شہر حیدر آباد میں شوٹ کروائیں گے۔پہلے یہ پارٹ رجنی کانت سے مماثلت رکھنے والے ایک جونےئر اداکار نے عکس بند کروانا تھا تاہم شاہ رخ نے رجنی کو فلم میں شامل ہونے کے لیے راضی کرلیا ہے لہٰذا ان کے جو مداح انہیں ممکنہ طور پر نومبر میں ایکشن میں دیکھنے والے تھے اب دیوالی کے موقع پر ایک بار پھر رجنی کو بڑی اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.