تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:6

چین میں دنیا کے سب سے بڑے ائیر پو رٹ کی تعمیر شر وع

جنگ نیوز -


بیجنگ…چین کے دارلحکو مت بیجنگ میں دنیا کے سب سے بڑے ائیر پورٹ کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے جو دو ہزارپندرہ میں مکمل ہو جا ئے گا ۔بیجنگ میں تعمیر کیا جانے والا یہ تیسرا ائیرپور ٹ ہو گا جو رقبے میں جزیر ہ بر مودا کے بر ابر اور فلا ئٹس اور مسا فروں کی تعدا د کے لحا ظ سے دنیا کے مصروف ترین ہیتھر وائیر پو رٹ کو بھی پیچھے چھو ڑ دے گا۔ عالمی اور معا شی طور پر چین کی بڑھتی ہو ئی اہمیت کے پیش نظر بیجنگ کے ائیرپورٹ پر فلا ئٹس اور مسا فروں کی آ مدو رفت میں بے پنا ہ اضا فہ ہو گیا ہے جو موجو دہ ائیر پو رٹس کی گنجا ئش سے زیا دہ ہے لہٰذا Daxing Airport کی تعمیر کافیصلہ کیا گیاہے ۔ اس ائیرپورٹ پر کل نو رن ویز تعمیر کیے جائیں گے اس طر ح یہاں سے بیک وقت نو پر وازیں آجاسکیں گی ۔ ایک اندا زے کے مطابق اس ائیر پو رٹ پر سالا نہ بیس کر وڑ مسا فر وں کی آ مدر فت ہو گئی جو لندن کے ہیتھر و ائیرپورٹ سے دوگنازیا د ہ ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.