تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:5

الطاف حسین کی صدر زرداری اوربابر اعوان سے فون پربات چیت

اے آر وائی - ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نےصدرآصف علی زرداری اورکراچی بدامنی کےحوالے سے ازخودنوٹس کیس میں وفاق کے وکیل سینیٹربابراعوان سےٹیلی فون پر بات چیت کی۔جس میں مفاہمت کی سیاست جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔



الطاف حسین نے صدرزرداری کو فون کرکےان کی خیریت دریافت کی جس پر الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا ۔ صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق صدرمملکت ان دنوں نجی دورے پرلندن میں مقیم ہیں۔



ذرائع کے مطابق کوشش کے باوجود الطاف حسین اور صدر زرداری کے درمیان ملاقات نہیں ہوسکی، صدر کل وطن واپس لوٹ رہے ہیں الطاف حسین کی پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر بابراعوان سے ٹیلیفون پر گفتگوہوئی۔ا سے ملک کی سیاسی صورتحال، کراچی میں پائیدارامن کے قیام اوراس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پرتبادلہ خیال کیا انہوں بابراعوان کی قیام امن اور مفاہمت اوریکجہتی کی فضا کوفروغ دینے کی کوششوں کو سراہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.