17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:6
برطانوی وئلن نو از’ بین لی ‘نے اپنی انگلیاں47 لا کھ ڈالرکی انشورنس کروالیں
جنگ نیوز -
لندن…این جی ٹی…انگلیوں میں پہنی جا نے والی انگوٹھیا ں تو مہنگی ہو تی ہیں لیکن انگلیاں بھی مہنگی ہوں کیا یہ آ پ نے سناہے ؟جی ہاں بر طا نیہ کے عالمی شہرت یافتہ وئلن نو از Ben Leeکی انگلیاں سینتا لیس لا کھ ڈالرکی انشورنس کروائے جا نے کے بعد دنیا کی مہنگی ترین انگلیاں بن گئیں ہیں ۔ Ben Lee کے پا س دنیا کے تیزرفتا ر ترین وائلن نواز ہو نے کا اعز از بھی موجو د ہے جس پا نے میں یقینا اس کی انگلیوں کاسب سے اہم کر دار رہے یہی وجہ ہے کہ اس نے اپنی انگلیوں کی انتہا ئی مہنگی انشور نس کروالی ہے۔2009 ایک حا دثے کے دوران بین کے دائیں ہاتھ اور کلا ئی و شدید نقصا ن پہنچا تھا جس کے بعد کی اس سا تھی وائلن نو از نے اس پر انگلیوں کی انشورنس کر وانے کے لیے زور ڈالناشروع کر دیا تھا ۔