17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:6
خیبر ایجنسی، فورسز کے ٹرک پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ،5اہلکار زخمی
جنگ نیوز -
پشاور…خیبرایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل بازار میں ہونیوالے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 5سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل بازار میں ایف سی اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب فوجی ٹرک لنڈی کوتل بازار میں داخل ہو رہا تھا۔سیکیورٹی اہلکار لنڈی کوتل چھاوٴنی جارہے تھے،، ٹرک میں سوار اہلکاروں میں سے 5واہلکارزخمی ہوگئے۔زخمیوں کوسی ایم ایچ لنڈی کوتل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا جس کے بعد بازار بند کردیئے گئے ادھر پاک افغان سرحد کو بھی آمدورفت کیلے بند کردیا گیا تھا، جوایک گھنٹے کے بعد کھول دی گئی ہے۔ادھر قریبی دیہاتوں میں سرچ آپریشن شروع کردیاگیا۔