تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:44

پے درپے شکست کھانے والی بھارتی ٹیم کی عالمی رینکنگ میں تنزلی

جنگ نیوز -


کارڈف… ہوم گراونڈ پر ورلڈ چیمپئن بننے والی بھارتی ٹیم انگلینڈ کے دورے میں پے درپے شکستوں کے بعد ون ڈے رینکنگ میں بھی تنزلی کا شکار ہوگئی ہے۔ اٹھائیس سال بعدورلڈکپ جیتنے کے بعدبھارتی ٹیم انگلینڈ پہنچی تووہ ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے اور ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبرپرتھی،انگلش ٹیم نے بھارت کو چارٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کرتے ہوئے اسے پہلے سے تیسرے نمبرپردھکیل دیااورخود ٹاپ پوزیشن پرقابض ہوگئی ،اب ون ڈے سیریز میں بھی انگلینڈ نے تین صفر سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھارت کو دوسری سے پانچویں پوزیشن پرپہنچادیا۔۔رینکنگ میں انگلینڈ کی چوتھی پوزیشن ہے۔ آسٹریلیا پہلے،سری لنکادوسریاورجنوبی افریقاتیسرے نمبرپرہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.