تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:44

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ایبٹ آباد آمد ، تحریک صوبہ ہزارہ کا احتجاج

جنگ نیوز -
ایبٹ آباد… وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی کی ایبٹ آباد آمد کے موقع پر تحریک صوبہ ہزارہ کے کارکنوں نے احتجاج کیا اور جنرل بس اسٹینڈ کے مقام پر شاہراہ قراقرم بلاک کردی۔تحریک صوبہ ہزارہ کے کارکنوں نے صبح سے ہی شہر کی مختلف سڑکوں کو ٹائر جلا کر بلاک کردیا ۔تحریک کے کارکنوں نے بابا حیدر زمان کی قیادت میں فورا چوک میں احتجاجی دھرنا دیا جو تاحال جاری ہے۔ اس موقع پر کارکنوں نے صوبائی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور کہا کہ 12اپریل 2010 کو ایبٹ آباد میں خون کی ہولی کھیلنے والوں کو کبھی معاف نہیں کیا جائیگا اور نہ ہی ان کی ہزارہ میں آمد کو برداشت کیا جائیگا۔شہر کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی بذریعہ ہیلی کا پٹر پشاور سے خیبر پختونخواہ ہاوٴس ایبٹ آباد پہنچیں گے ،جہاں وہ تاجروں ،وکلا اور صحافیوں کے وفود سے ملاقات کریں گے اور ایبٹ آباد کے لئے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.