تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:32

ریلوے کا بحران، پی ایس او نے ڈیزل کی سپلائی بند کر دی

جنگ نیوز -


لاہور… ریلوے میں پٹرول کی قلت کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے اور ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اگر آج رات تک ڈیزل کا بندوبست نہ ہوا تو کل ٹرینیں چلانے مشکل ہوجائے گا۔ ریلوے حکام کے پی ایس او نے ریلوے کو کروڑوں روپیکا نادہندہ قرار دے کر ڈیزل کی سپلائی بند کردی:جس کے باعث کئی خیبرمیل، عوام ایکسپریس اور دیگر کئی ٹرینیں مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر کھڑی ہوگئی ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو ڈیزل کی کمی اور ٹرینوں کی متوقع بندش سے آگاہ کردیا گیا ہے،آج رات تک ڈیزل نہ ملا تو کل ٹرین چلانا مشکل ہوجائے گی،حکام نے حکومت پردباوٴ بڑھانے کے لئے ریلوے کی مزدور یونینز کو متحرک ہونے کی درخواست کی ہے ادھر ریلوے پریم یونین کے سینئرنائب صدر شیخ انور نے یونین کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے ان کا کہنا ہے اگر ریلوے کو فوری طور پر ڈیزل فراہم نہ کیا گیا تو پارلیمنٹ ہاوٴس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کئے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.