تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:32

کراچی:سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مشیر عالم کا قریبی عزیز اغوا

جنگ نیوز -


کراچی…افضل ندیم ڈوگر…کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مشیر عالم کے قریبی عزیز سولہ سالہ نوجوان فیضان احمد نے نامعلوم افراد نے کار سمیت اغوا کرلیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی سعود مرزا نے جیو کو بتایا کہ مقامی ادارے میں آفیسر اشتیاق گلشن اقبال میں حسن اسکوائر کے قریب کوزی ہومز کا رہائشی ہے جس کا سولہ سالہ بیٹا جو کہ او لیول کا طالبعلم ہے آج صبح سوا نو بجے گھر سے ناشتہ لینے نکلا اور گھر کے قریب سے تین ملزمان نے اسے کارنمبر اے کے ایم 476سمیت اغوا کرلیاجس کی اطلاع عزیز بھٹی تھانے میں دی گئی۔ پولیس نے مغوی کے والد اشتیاق کی مدعیت میں ایف آئی آر نمبر 554درج کرلی ہے۔ کراچی پولیس چیف سعود مرزا کے مطابق واردات کی اطلاع ملتے ہی سی پی ایل سی، سی آئی اے، ایس آئی یو، سی آئی ڈی، اے سی ایل سی اور پولیس کے دیگر شعبے حرکت میں آگئے، شہرکے خارجی راستوں کی ناکہ بندی کردی گئی، کمانڈ اینڈ کنٹرول اور ٹریفک پولیس کے سی سی کیمروں کا ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے جبکہ متعدد عینی شاہدین کے بیانات بھی لیے جارہے ہیں۔ پولیس چیف کا کہنا ہے کہ اغوا کی یہ واردات ٹارگٹڈ ہے یانہیں اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ دریں اثناء آئی جی سندھ واجد درانی نے سندھ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس مشیر عالم سے ملاقات کرکے واقعے کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ کراچی پولیس چیف نے تصدیق کی کہ مغوی نوجوان سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مشیر عالم کا قریبی عزیز ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.