17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:17
لاہور: حفیظ سینٹر میں بم کی افواہ، تلاشی کے بعد کلیئر قرار دیدیا گیا
جنگ نیوز -
لاہور …لاہور کے اہم تجارتی مرکز حفیظ سینٹر میں بم کی اطلاع پر عمارت خالی کرا لی گئی۔گلبرگ کے حفیظ سینٹر میں بم کی اطلاع نامعلوم شخص نے پولیس کو ون فائیو پر دی۔بم ڈسپوزل کا عملہ اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ بم کی اطلاع پر عمارت کو فوری خالی کرا لیا گیا بم ڈسپوزل کے عملے نے عمارت کو دو گھنٹے کی تلاشی کے بعد کلیئر کر دیا۔ پولیس نے بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔