17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:17
آل پاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ کل سے کوئٹہ میں شروع ہوگا
جنگ نیوز -
کوئٹہ…آل پاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ کل سے کوئٹہ میں شروع ہورہاہے۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مختلف فورسز،محکموں اور صوبوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ٹورنامنٹ کے آرگنائزر لیاقت درانی نے جیو نیوز کو بتایا کہ ٹورنامنٹ میں پاک آرمی، ائرفورس، پولیس، واپڈا، ریلویز، کے پی ٹی کے علاوہ سندھ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے باکسرز حصہ لیں گے، واپڈا کی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی۔ لیاقت درانی نے بتایاکہ ٹورنامنٹ کے اتنظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، افتتاحی تقریب کل شام پانچ بجے ہوگی، ٹورنامنٹ 21ستمبر تک جاری رہے گا۔