17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:17
کراچی:ٹارگٹ کلنگ کے 3 ملزمان19ستمبرتک جیل منتقل
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی کی مقامی عدالت نے ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں گرفتار تین ملزمان کو 19ستمبر تک عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا ہے۔اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ پولیس نے ملزم شہروز سمیت تین ملزمان کوجوڈیشل مجسٹریٹ شرقی ملک محمداختر کی عدالت میں پیش کیا۔ملزم شہروزکولائنزایریاسے گرفتارکیاگیاتھاجس کی نشاندہی پرنیو کراچی میں ایک مکان سے ٹی وی کے ڈبے میں گلا کٹی لاش برآمدکی گئی تھی۔دوران تفتیش ملزم کے انکشاف پراس کے دوساتھیوں کوبھی گرفتار کیاگیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے قتل کی کئی وارداتوں کااعتراف کیا ہے۔عدالت نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر تینوں ملزمان کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا ہے۔