تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:17

جسقم کے چےئرمین بشیر قریشی اور ان کے ساتھی بدرالدین کی ضمانت منظور

جنگ نیوز -


کراچی …افضل ندیم ڈوگر…جیے سندھ قومی محاذ کے چےئرمین بشیر قریشی اور ان کے ساتھی بدرالدین کی مقامی عدالت نے ضمانت منظور کرلی ہے۔جسقم کے چےئرمین اور ان کے کے ساتھ بدرالدین کی ایک ایک لاکھ روپے کی ضمانت ایڈیشنل سیشن جج منور سلطانہ نے منظور کرلی ہے ۔جسقم کے چیئرمین بشیر قریشی کو ان کے ساتھی بدرالدین کے ہمراہ غیر قانونی اسلحے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر عبدالقیوم سید نے بشیر قریشی اور بدرالدین کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.