17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:55
طوفانی بارشیں، پولٹری صنعت کی رسد متاثر،قیمتوں میں اضافہ
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . سندھ میں سیلابی بارشوں کے باعث بڑی تعداد میں مرغیوں کی اموات سے اس کی رسد متاثرہو ئی ہے جس کی وجہ سے کراچی میں ریٹیل سطح پر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 300 روپے کی سطح تک جاپہنچی ہے۔ سندھ پولٹری ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کما ل اختر نے جیو نیوز کو بتایا کہ سندھ میں بارشوں سے پولٹری فارمز کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں مرغیاں پانی میں بہہ گئی ہیں۔ رسد متاثر ہونے سے اس کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ زندہ مر غی کی فی کلو قیمت 176 روپے جبکہ مرغی کا گوشت بتدریج اضافے کے ساتھ 300 روپے فی کلو تک پہنچ چکا ہے۔