17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:55
امہ ویلفیئر کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . امہ ویلفےئر ٹرسٹ کی امدادی ٹیم سندھ اور بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کیلئے پہنچ گئی ہے۔ ٹرسٹ کے کنٹری ڈائریکٹر محمد عنایت اللہ، فیلڈ منیجر مولانا فضل واحد اور ایس عمران نے متاثرین کی امداد کیلئے امدادی ٹیموں کو فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشنز شروع کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ امہ ویلفےئر ٹرسٹ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں خیمہ بستیاں قائم کردی گئی ہیں جبکہ متاثرین کو طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے فری میڈیکل کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے۔