تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:6

لاہور: ڈینگی وائرس سے آج مزید9 افراد لقمہ اجل بن گئے

جنگ نیوز -


لاہور . . . . . ڈینگی وائرس کے باعث آج کا دن لاہور پر کچھ زیادہ ہی بھاری گزرا اورمزید9 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ یہ موذی مرض لاہور میں اب تک اڑتیس جانیں نگل چکا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اسپتالوں میں رش کم کرنے کے لئے لاہور میں سو سے زائد ڈسپنسریوں کو بھی متحرک کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی وائرس کے متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ آج لاہور میں مزید 9 افراد ڈینگی کا شکار ہوکر موت کے منہ میں چلے گئے جن میں خدابخش کالونی کی ستر سالہ میمونہ خواجہ، شادمان کالونی کا اٹھاون سالہ محبوب،پی اینڈ ٹی کالونی چوبرجی کا پچپن سالہ محمد مطاہر،نابھہ روڈ کا 55 سالہ محمد اعظم ، پی این ٹی کالونی کا رہائشی کا عبدالغفاراور مغل پورہ کا محمد جمیل شامل ہیں جو مختلف اسپتالوں میں دم توڑ گئے۔رش کے باعث مریضوں کو اسپتالوں میں گھنٹوں انتظار کا سامنا ہے۔ بعض مریضوں کو شکایت ہے کہ حکومتی ہدایت کے باوجود اسپتالوں میں ڈینگی کے علاج کی سہولتیں محدود ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نجی لیبارٹریز کو خبردار کیا ہے کہ وہ خون ٹیسٹ کے لئے نوے روپے سے زیادہ فیس نہ لیں،زیادہ پیسے لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ادھر سری لنکن ماہرین نے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پانی کے نمونے حاصل کئے۔سری لنکن ماہرین نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بار بار خون ٹیسٹ نہ کرائیں۔ ڈینگی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔بس شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے جو ہو سکے وہ کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.