تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:22

ڈینگی کی وباء سے دسمبر تک چھٹکارہ مل جائے گا،نواز شریف

جنگ نیوز -


لاہور . . . . . پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خلاف وزیراعلیٰ پنجاب نے جس تیزی سے انتظامات کئے ہیں وہ تعریف کے مستحق ہے،ڈینگی کی وباء سے دسمبرتک چھٹکارہ مل جائے گا۔جبکہکراچی میں صلح کے نام پر بدامنی پھیلانے والوں کوچھوڑ دینا ملک و قوم سے زیادتی ہے۔لاہورکے جناح اسپتال میں ڈینگی کا شکار مریضوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے باوجود میاں شہباز شریف پوری ایمانداری اور جاں فشانی کے ساتھ ڈینگی کے خلاف لڑرہے ہیں،آنے والے سالوں میں ڈینگی کے خاتمے کے لئے پہلے ہی سے کوششیں کرنا ہوگی ۔لاہور شہر میں جگہ جگہ بلڈ کلیکشن سنٹر اور تشخیصی مراکز کھولے جارہے ہے۔انہوں نے جناح اسپتال کی انتظامیہ کی ڈینگی کے خلاف کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مریض یہاں کے ڈاکٹروں،عملہ اور انتظامیہ سے مطمئن ہے اور لوگ بڑی تیزی سے ساتھ صحت یاب ہورہے ہیں،عوام کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے اردگرد صفائی کو یقینی بنائے ان کا کہنا تھا کہ 18 ترمیم کے بعد شیخ زید اسپتال صوبائی حکومت کے زیر اختیار آجانا چاہئے تھا لیکن وفاقی حکومت نہ جانے کیوں اسے پاس رکھنا چاہتی ہے،حکومت کو اس پر سوچنا چاہیے۔کراچی کے حالات پر صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی مین بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہونی چاہئے اور اگر صلح کے نام پر انہیں چھوڑ دیا جائے تو وہ قوم کے ساتھ زیادتی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی پر سبقت لے جانے کی بات نہیں کرتے تاہم سندھ میں سیلاب متاثرین کو ریلیف نہ پہنچانے میں حکومت کی کوتاہی کی نشاندہی کرتے رہیں گے اگر حکومت اصلاح احوال نہیں کرتی تو ہم اس کی بات کریں گے اور کرپشن کے خلاف اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.