17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:22
پولیس کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کیا جائے،شاہی سید
جنگ نیوز -
کراچی . . .. . عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصرکی معاونت کرنیوالے اہلکاروں سے محکمہ پولیس کو پاک کیا جائے۔با چا خان مرکز کراچی سے جاری بیان میں اے این پی سندھ کے صدر کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر قانونی کمزوریوں کا فائدہ اٹھا کر معاشرے میں بگاڑ کا باعث بنتے ہیں۔کسی مظلوم کو بچانا انسانی فرض اور کسی ظالم کو سزا سے بچاناسب سے بڑا جرم ہے۔شاہی سید نے کہا کہ قانونی کمزوری کے باعث سنگین جرائم میں ملوث عناصرضمیر فروش پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر گواہوں پر اثر انداز ہوتے ہیں اورمقدمات اپنے حق میں کرالیتے ہیں۔