تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:22

سندھ ہائیکورٹ :مستقل ہونیوالے چار ججز پیر کو حلف اٹھائیں گے

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . سندھ ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے چار جج پیر صبح دس بجے حلف اٹھائیں گے۔سندھ ہائی کورٹ کے چھ میں سے چار ایڈیشنل ججزجسٹس شاہد انور باجوہ، جسٹس احمد علی شیخ، جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس منیب اختر کو جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی نے مستقل کرنے کی سفارش کی تھی۔ دو دیگر ججوں جسٹس غلام سرور کورائی اور جسٹس عرفان سادات خان کو پارلیمانی کمیٹی نے مستقل نہ کرنے کی سفارش کی،جس کے بعد صدر مملکت نے صرف چار ججوں کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کئے۔جبکہ باقی رہ جانے والے دو ججوں سے متعلق پرلیمانی کمیٹی کی رائے کو سندھ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جاچکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.