17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:32
ڈینگی وائرس، لاہور میں خوف کے سائے
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . ڈینگی وائرس کے باعث لاہور میں ہر طرف خوف کے سائے منڈلاتے نظر آتے ہیں۔ مچھر مار ادویات کے دام بڑھ گئے۔ شہری اس صورتحال سے بہت پریشان ہیں۔ سرکاری اسپتالوں میں رش اور مہنگے پرائیویٹ علاج سے بچنے کے لئے لوگ دیسی ٹوٹکے بھی استعمال کر رہے ہیں۔پپیتے کے پتے، انار اور سیب کے جوس میں لیموں کا رس یہ ہیں وہ ٹوٹکے جو لوگ ڈینگی کے مریضوں پر استعمال کرنے میں لگے ہیں۔ ان سے ڈینگی کے مریض کو کچھ فائدہ ہو یا نہیں، لیکن مارکیٹ میں ان چیزوں کے ریٹ ضرور آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں۔پپیتے کے پتے تو لاہور میں اتنے نایاب ہیں کہ لوگوں کو دوسرے شہروں سے منگوانے پڑ رہے ہیں۔